ڈیموکریٹک پارٹی نے سینیٹر ٹم کین کو آئندہ انتخابات کیلئے امریکی نائب صدر کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
فلاڈیلفیا: (یس اُردو) ڈیموکریٹک پارٹی کا چار روزہ رنگا رنگ کنونشن جاری ہے۔ کنونشن کے تیسرے روز ٹم کین کو باضابطہ طور پر نائب صدر کیلئے امیدوار نامزد کر دیا گیا۔ اٹھاون سالہ ٹم کین ریاست ورجینیا سے 2012 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ کنونشن میں موجود افراد نے ٹم کین کی نامزدگی کی باآواز بلند توثیق کی۔ سینیٹر کین کو ہلیری کلنٹن نے اپنا نائب صدر کا امیدوار نامزد کیا تھا۔ اسی کنونشن میں ایک روز پہلے ہلیری کلنٹن کو باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔