counter easy hit

حسین نواز کی تصویر لیک کرنیوالے ذمے دار کا نام وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف علی نے پاناما لیکس معاملے کی تحقیقات کیلیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں پیشی کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر لیک کرنے کے ذمے دار شخص کا نام وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے۔

Send the name of the responsible person to the Prime Minister for laek the image of Hussain Nawaz

Send the name of the responsible person to the Prime Minister for laek the image of Hussain Nawaz

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے سر بمہر لفافے میں تصویر لیک کرنے والے کا نام اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کو بھجوایا تھا اور اٹارنی جنرل نے گزشتہ روز لفافہ وزیراعظم کو بھیج دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس شخص کا نام افشا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر حسین نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی۔درخواست میں سپریم کورٹ سے تصویر لیک کرنے والے کا تعین کرکے اسے سامنے لانے کی استدعا کی گئی تھی۔ پاناما عملدرآمد بینچ نے جے آئی ٹی کو ذمے دارکا نام اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا اور نام عام کرنے اور ان کیخلاف کارروائی کرنے کا معاملہ حکومت کی صوابدید پر چھوڑا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website