پیرس(نمائندہ خصوصی یس نیوز) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ اور پرکشش ترین ملک ہے ۔
فرانس کے دورے پر گئے اسحاق ڈار نے پیرس میں فرانسیسی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی ۔ دوران گفتگو وزیرخزانہ نے کہا کہ فرانسیسی سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کے پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھائیں حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی ۔
پاکستا ن پہلے سے محفوظ تر ہے اور ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردی بھی آخری سانسیں لے رہی ہے ۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری اور اس سے منسلک ترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا ۔