لاہور ( ویب ڈیسک ) حسان اللہ نیازی ایک وکیل ہیں اور حفیظ اللہ نیازکے بیٹے ہیں ۔ انکے تعارف میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا سگا بھانجا ہونا بھی شامل ہے۔ بیرسٹر حسان اللہ نیازی ہی وہ وکیل تھے جنھوں نے ساتھی وکیل خدیجہ قصوری کوچاقو کے وار سے زخمی کیے جانے پر انصاف دلوایا تھا ۔ اب حسان اللہ نیازی حال ہی میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے صلاح الدین کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور لواحقین کو انصاف دلوانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ پولیس گردی کانشانہ بننے والے صلاح ا لدین کے باپنے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کیس میں ہونے ولی پیش رفت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے پیغا م جاری کرتے ہوے کہا کہ ” یہ میرا پیغام وزیر اعلی پنجاب کے لیے اور خصوصا میڈیا کے لیے ہے ۔ جو بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ انھوں نے تیارکرکے دی ہے میں اس پر مطمئن نہیں ہوں ۔ حالانکہ مجھے ابھی تک انکی اپنی رپورٹ کی بھی کاپی نہیں دی گئی ۔ مجھے یہ ساری اطلاعات میڈیا ہی سے وصول ہوئی ہیں ۔ میں نے اپنے بیٹے کو خود غسل دیا ہے اوراسکے جسم پر پولیس گردی کے نشانات کا میں خود گواہ ہوں .میرےدوسرے بیٹے ظہیر الدین بابر نے صلاح الدین کے جسم کی کچھ تصاویر بھی لی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی ہیں اور وہ تمام تصاویر اصل تصاویر ہیں ۔ میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے بیٹے کی تفتیش پولیس سے نہیں کروانا چاہتا بلکہ ہائیکورٹ کے ججز صاحبان میرے بیٹے کے قتل کی تفتیش کریں ۔ میرا یہ مطالبہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ہے ۔ کیس کی تحقیقات رحیم یار خان کی بجاے لاہور منتقل ہونے چاہیے ۔ دوسری جانب صلاح الدین کا مقدمہ لڑنے والےوکیل حسان اللہ نیازی نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ نجی بینک کے ایک اے ٹی ایم مشین کے سامنے لگے ہوے کیمرے کو منہ چڑاتے ہوے نظر آرہے ہیں اور ساتھ کہہ رہے ہیں کہ ” وزیر اعلی پنجاب صاحب ! میری کیمرے کے سامنے زبان چڑانے کی آپکوکچھ سمجھ تو آرہی ہوگی اور اس پر انصاف دلونے والا ایکشن لیں ورنہ ہماری احتجاج کی تیاری مکمل ہے ۔”