اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) آج پاکستانی سیاست میں نیا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا اور اپوزیشن اتحاد کو جھٹکا لگ گیا، صادق سنجرانی ایک بار پھر دوبارہ چیئرمین سینیٹ کی کرسی پر صادق سنجرانی براجمان ہوگئے، ایسے میں سننیر صحافی و اینکر پرسن عمران بھی میدان میں آگئے اور ایسی بات کہہ دی کہ تمام سینیٹرز
شرم سے پانی پانی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج کے سینیٹ معرکے کے بعد سینئر اینکر پرسن کامران خان نے رد عمل دیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑتے ہوئے کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’ان سینیٹرز سے تو عام ووٹرز اچھے ہیں جلسے میں بریانی کھا کر ووٹ تو دے دیتے ہیں۔ ان کو تو پانچ پانچ مرتبہ کھانا کھلایا۔ پھر بھی چکر دے گئے‘‘۔
خیال رہے کہ آج ایوان بالا میں آج چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر خفیہ رائے شماری کےذریعے ووٹ کاسٹ کیا گیا جس میں حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے سینیٹرز نے حصہ لیا۔ ووٹنگ سے قبل تحریک عدم اعتماد کے حق میں اپوزیشن کے 64 اراکین نے ہاتھ اُٹھائے لیکن ووٹنگ کے وقت صرف 50 سینیٹرز نے ہی متحدہ اپوزیشن کے اُمیدوار میر حاصل بزنجوکے حق میں ووٹ کاسٹ کیا اور یوں متحدہ اپوزیشن کے 14 سینیٹرز نے ہی دھوکہ دے دیا اور صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہے۔متحدہ اپوزیشن کے سینیٹرز بھی صادق سنجرانی کے دوبارہ چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر اپنا سا منہ لے کر بیٹھ گئے۔ ایک طرف ایوان میں جہاں حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی وہیں اپوزیشن کی جانب مکمل سناٹا اور مایوسی تھی۔