جرمنی (انجم بلوچستانی سے) یورپی ممالک میں PAT کے صدور کی نامزدگی کے بعد PAT کی سر گرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ کئی یورپی ممالک میں PAT کی ملکی اور شہری تنظیمات کا قیام عمل میں آ چکا ہے۔ نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی رسومات کی ادائیگی میں PAT کے مرکزی اور یورپی عہدیداروں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے رہنما،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدرڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان سے تشریف لا کربارسلونا، اسپین میںPATکی تنظیم سے١٤ مارچ کواور پیرس میںPAT فرانس کی مرکزی اور ذیلی تنظیمات کے عہدیداران سے ١٥ مارچ٢٠١٥ء کو حلف لیا۔
اسی طرح برلن،جرمنی میں مقیمپاکستان عوامی تحر یک یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر ، تحر یک منہاج القرآن انٹر نیشنل کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی،چیف ایگزیکٹئو ایشین پیپلز نیوز ایجنسی،اپنا انٹرنیشنل،سرپرستMCBیورپ محمد شکیل چغتائی نے فرانس کی تقریب حلف برداری میں خصوصی طور پر شرکت کی۔وہ فرانس کے تین روزہ دورہ پر ١٤ مارچ کی شام پیرس ایرپورٹ پہنچے،جہاں صدر PAT فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری ا ورصدر MWF اٹلی حاجی محمد ارشد نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور مرکز جانے سے قبل عربی ریستوران میںانکے مخصوص کھانے سے تواضع فرمائی۔MQIفرانس کے مرکز میںPATفرانس کے جنرل سکریٹری محمد نعیم چوہدری،صدرمجلس شوریٰMQI فرانس ملک شبیراحمداعوان، صدرMCBیورپ رائو خلیل احمد، صدرMWF فرانس علامہ حافظ اقبال اعظم اوردیگر احباب انکے منتظر تھے،جہاں سب سے ان کا تعارف کروایا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان کے ملکی مسائل،منہاج القرآن کی سرگرمیوں اور پاکستان عوامی تحریک کے پاکستان اور غیر ممالک میں اہم کردار اور مستقبل کے بارے میں لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہء خیال ہوا۔تمام احباب نے ناسازیء طبیعت کے باوجود چغتائی صاحب کی تقریب میں شرکت کے لئے ہمت،مشن کیلئے دردمندی اور سر پرستی کو سراہا اور خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔
١٥مارچ کو تقریب حلف برداری میں شرکت کے دوران محمد شکیل چغتائی نے بیورو چیف اپنا انٹرنیشنل پیرس ،سابقہ جنرل سکریٹریPTIُٰفرانس، حالیہ کوآرڈینیٹر وومن ونگPATفرانس،مشہور شاعرہ و کالم نگار سمن شاہ سے ملاقات کی اور ان سے صحافتی و سیاسی امور کے علاوہ BAUMکی مجوزہ علامہ اقبال کانفرنس،برلن کے بارے میں بات چیت کی۔اسی ملاقات میں پیرس کے نامورشاعرعاطف غنی سے بھی تبادلہء خیال ہوا۔
اسی رات بعد نماز عشاء چیف کوآرڈینیٹرPAT یورپ محمد شکیل چغتائی نے سفیر عالم تحریک منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد قادری سے مسجد میںملاقات کا شرف حاصل کیا،جسکے بعدانہوں نے مرکزی صدرPATڈاکٹررحیق احمدعباسی سے علیحدگی میں ملاقات کی اوراپنی ذمہ داریوں نیزPAT یورپ کے مستقبل کے حوالہ سے تبادلہء خیال کیا۔١٧ مارچ ٢٠١٥ء کو علی الصبح صدرPATفرانس محمد اسلم چوہدری نے انہیں پیرس ایئر پورٹ پر الوداع کہا،جہاں سے وہ واپس برلن تشریف لے گئے۔