سینئر راہنما مسلم لیگ ق فرانس راجہ مظہر ذمہ واریہ کی سرائے عالمگیر میں نمائندہ 92 نیوز مرزا وسیم بیگ کے بہیمانہ قتل کی پرزورمذمت، اوراہلخانہ اور صحافتی برادری کیساتھ دلی تعزیت
پیرس ؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر راہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ نے سرائے عالمگیر میں نمائندہ 92 نیوز مرزا وسیم بیگ شہیدِ صحافت کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری اورشہید کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرزا وسیم بیگ شہید کے درجات بلند فرمائیں اوران کے اہلخانہ کوصبر جمیل عطا فرمائیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ مرزا وسیم بیگ سرائے عالمگیر کی بہت مضبوط آواز تھے اور شہر کے معتبر ترین صحافیوں میں اعلیٰ مقام رکھتے تھے ان کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے قانون وانصاف کے ادارے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ان کے لواحقین اور صحافتی برادری کو انصاف مہیا ہوسکے۔