وفاقی وزیرشہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پردلی مبارکباد، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) مرکزی راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری اشفاق جٹ نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کاعہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی پرجوش، مخلص اور ایماندار سیاستدان شہریار آفریدی تحریک آزادی کشمیر کیلئے ایک اثاثہ ثابت ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی انقلابی ٹیم کے ہراول دستہ کے رکن شہریار آفریدی انتہائی محنت اورجفاکش سیاستدان ہیں ۔ ان کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ انہتائی دوررس اثرات کا حامل ہوگا۔ انشااللہ تحریک آزادی کشمیر اپنے اوج پر پہنچے گی ۔