گجرات (یس اردو نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر آج ملک بھر کی طرح گجرات اورگردونواح میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی تنظیموں ، تحصیل اور ہر سطح کے کارکنان نے کرپشن اور مہنگائی کےخلاف زبردست احتجاج کیا۔ ضلع گجرات، تحصیل، جلالپورجٹاں، کنجاہ، کھاریاں، لالہ موسیٰ ڈنگہ، سرائے عالمگیر وغیرہ سے قافلوں کی شکل میں جیالے اور جیالیاں گجرات پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے اور بھرپور مظاہرہ کیا اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری ضیائ محی الدین اور محترمہ وزیر النسائ ایڈووکیٹ صدر پیپلز پارٹی ویمن نگ نے مظاہرے کی قیادت کی اور مظاہریں سے خطاب بھی کیا۔ ان کے علاوہ دیگر راہنمائوں نے بھی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مہنگائی اور کرپشن کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا۔
محترمہ وزیرالنسا ایڈووکیٹ صاحبہ صدر پاکسان پیپلزپارٹی ضلع گجرات نے اپنے خطاب میں کہا:میرے عزیز جیالے بھائیو صدر پاکستان پی پی ضلع گجرات، جنرل سیکرٹری رضوان صاحب اور تمام جیالے بہنو اور بھائیو آپ سب کو مہنگائی کےخلاف آواز اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ چونکہ پی پی کی بنیاد ہی غریب عوام ہے اور غریب عوام پر ہی مہنگائی بم گرایا جارہا ہے، کبھی لوڈ شیڈنگ اور وقتی لوڈ شیڈنگ ختم کر کے جھانسہ دیا جاتا ہے۔ حکومت کی اس بے حسی پر پورے گجرات کی نمائندگی کرتے ہوئے ہم مہنگائی کےخلاف یہ آواز بلند کرتے ہیں اس کا کریڈٹ ہمارے لیڈر بلاول بھٹو کو جاتا ہے جنہوں نے فوراً نوٹس لیتے ہوئے ہمیں احتجاج کا حکم دیا اور ہم ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آج اس ایشو پر متفق ہیں ۔ یہ ایسی حکومت ہے جنہوں کو خود پتا نہیں ہے کہ کس نے کیا کام کرنا ہے جس کو وزیر داخلہ بنایا جاتا ہے وہ اکانومی چلا رہا ہوتا ہے یہ نہ بہتری لا سکتے ہیں اور نہ انہوں نے لانی ہے انشااللہ غریب عوام کی پارٹی پیپلز پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی نے ہی عوام کی خدمت کیلئے تبدیلی لانی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے صدر چوہدری ضیا محی الدین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مختصر کال پر گجرات پریس کلب کے ساتھیو ں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے شارٹ نوٹس پر ہماری کال پر احتجاج میں شرکت کی اور اس کی کوریج کو یقیننی بنایا۔گجرات جلال پورجٹا، کنجاہ، کھاریاں، لالہ وسیٰ، ڈنگہ، سرائے عالمگیر اور تمام شہروں کے جیالوں جیالیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ٹانڈا کے دوستوں کا شکرگزار ہوں اس کے ساتھ ساتھ ویمن ونگ کا خصوصی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ شارٹ نوٹس پر گھر وں سے نکل کر احتجاج کیا۔ جس دن ظالم حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کو بڑھانے کا فیصلہ کیا اسی دن ہمارے لیڈر نے اس کے خلاف احتجاج کا سوچا لیا تھا اور اس کے پیچھے چھپی حکومتی بدنیتی کو بھانپتے ہوئے اس کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیاہے کیونکہ یہ لوگ اب چلے جانے کے ڈر سے لوٹ مار پر اتر آئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں عالمی منڈی میں بلند ترین قیمت ہونےکے باوجود عوام کو ریلیف دیا جبکہ آج کئی گنا پٹرول کی قیمت عالمی منڈی میں کم ہو چکی ہے مگر یہ حکومت عوام کو اس کا فائدہ دینے کے بجائے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔
پیپلز پارٹی تحصیل گجرات کے صدر چوہدری اصغر پسوال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب چیئرمین بلاول بھٹو کی مختصر کال پر جتنے بھی جیالے بھائی اور بہنیں حاضر ہوئی ہیں ان سب کو سلام ہے۔ جو کہ غریب عوام کیلئے گزشتہ سال سے ہر ماہ کچھ نہ کچھ مہنگائی بم گرایا جارہا ہے۔ نواز شریف صاحب کہتے ہیں کہ مجھے نکالا ہے تو ملک کا بیڑا غرق ہوگیا ہے اس کا مطلب ہے کہ ان کی حکومت بھی ہو تب بھی اگر ان کے پاس بادشاہت نہیں تو پھر غریب عوام کو اسی طرح ستایا جائے گا۔