counter easy hit

کراچی کے سینئراسٹیج ہدایتکاروں نے نئے سال کی منصوبہ بندی کرلی

 کراچی: کراچی کے سینئراسٹیج ہدایتکاروں نے نئے سال کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے فروری میں اسٹیج ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کردیا ہے جب کہ فنکاروں نے بھی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

Senior stage directors of Karachi have plans new project

Senior stage directors of Karachi have plans new project

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں کراچی اسٹیج کے سینئر ہدایتکاروں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا کہ وہ 2017میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ، سینئر ڈائریکٹرز نذر حسین، یونس ملک، جمیل راہی، یونس میمن زاہد شاہ، آدم راٹھور، شہزاد عالم، وکیل فاروقی اور دیگر نے آرٹس کونسل کراچی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ آرٹس کونسل کی وجہ سے کراچی میں تھیٹر کی رونقیں بحال ہوئیں اور لوگ تھیٹر دیکھنے آئے،اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اچھے اور معیاری ڈراموں کی ضرورت ہے نئے لکھنے والوں کو آگے لانے کا موقع دیا جائے گا نئے فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کیئے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ماہ فروری میں کراچی میں کمرشل ڈراموں کے حوالے سے تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا اس فیسٹیول کے ذریعہ نہ صرف بہترین ڈرامے لوگوں کو دیکھنے کو ملیں گے بلکہ بہت سے باصلاحیت فنکار بھی سامنے آئیں گے،اس سلسلے میں تھیٹر کے نامور فنکاروں نے بھی اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website