پیرس(نمائندہ خصوصی) آج ٹی وی کے کیمرا مین سلطان محمود کے اعزاز میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ماجد کا پرتکلف دعوت افطار کا اہتمام۔ اس موقع پرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی مرکزی قیادت صدر چوہدری اصغرخان, چئرمین خواجہ ماجد, ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات قاری فاروق احمد فاروقی, مرزاساجد اور دوست احباب نے شرکت کی.
ماہ صیام کی بابرکت ساعتوں میں فرزندان توحید نے اپنے ہموطنوں کیلیے خصوصی دعا کی. اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلیے خصوصی دعا کی گئی. شرکا نے ملک کی معاشی صورتحال بڑھتی مہنگائی اور حکومتی نااہلی پر تاسف کا اظہار کیا. صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اصغر خان نے کہا کہ ملکی مالیاتی اداروں پر آئی ایم ایف کی من پسند تعیناتیاں کر کے ملک کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑدیا گیا ہے. آنے والی کسی بھی محب وطن حکومت کیلیے اس شکنجے سے نکلنا بہت بڑا چیلنج ہوگا.