لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)شوہرکے قتل میں ملوث خاتون کو جیل روانہ کردیاگیاجبکہ نوجوان کی تفتیش جاری، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ تھانہ صدرلالہ موسیٰ کے گاؤں علی چک میں اپنے آشنا کے ساتھ مل کراپنے شوہرمحمدزمان ولدشاہ محمدقوم چوہان کو قتل کرنے والی خاتون نبیلہ کنول کو پولیس نے تفتیش کے بعدجیل بھجوادیاہے جبکہ اس کے ساتھ شریک جرم نوجوان مبشرریمانڈپرشامل تفتیش ہے ،پولیس کے مطابق قتل کی واردات میں استعمال ہونے والااسلحہ موبائل فون بھی پولیس نے برآمدکرلیاہے۔