بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے20 سال بعد اپنی اہلیہ سے راہیں جدا کر لیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے رضا مندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اداکار ارجن رامپال نے اپنی بیوی مہر جیسیا سے علیحدگی کا اعلان بھارتی اخبار کو ایک بیان میں دیا۔
بھارتی اخبار کو دیے گئے بیان میں اداکار کا کہنا تھا کہ 20سال کے خوبصورت سفر کے بعد وہ اورمہرایک دوسرے سے راہیں الگ کر رہے ہیں کیونکہ ہر سفر کے راستے بھی جدا ہوتے ہیں۔
اپنے مشترکہ بیان میں مہر اور ارجن رامپال نےکہا کہ وہ اپنی علیحدگی پر اس بیان کے بعد کوئی کمنٹ نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اداکار ارجن رامپال نے مہر جیسیا سے 1998 میں سات پھیرے لیے تھے جس سے ان کی 2 بیٹیاں 16 سالہ ماہیکا اور 13سالہ مائرہ ہیں۔