وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان معاملے پر سنجیدہ ہیں تو ایف آئی اے کے کسی افسر کا نام تجویز کریں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیشن مکمل بااختیار ہو گا، جسے چاہے طلب کر سکتا ہے اور اگر عمران خان معاملے پر سنجیدہ ہیں تو ایف آئی اے کے کسی افسر کا نام تجویز کریں۔چیئرمین تحریک انصاف کے قوم سے خطاب پر پرویز رشید نے جواب دیا کہ عمران خان تو ایک سو چھبیس دن خالی کرسیوں سے بھی خطاب کرتے رہے ہیں اور وہ گھر میں بیٹھ کر جو مرضی کریں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ذاتی گھروں میں جانے کی باتیں نہیں ہونی چاہیں، اگر ایسا ہو گا تو پھر کسی کا بھی گھر محفوظ نہیں رہے گا۔