لاہور (ویب ڈیسک )سانحہ ساہیوال کی تحقیقاتی ٹیم جے آئی کی تحقیقات کے دوران اب تک کی بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دران سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مبینہ طور پر حساس اداروں کی رپورٹ کو بنیاد بنایا گیا تھا ، جبکہ سیٹی ڈی اہلکار کسی قسم کیحساس اداروں کی رپورٹ دکھانے میں ناکا رہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ،کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار جے آئی ٹی کو شواہد نہ دے سکے اور انٹیلی جنس رپورٹ کی معلومات بھی فراہم نہ کر سکے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے مطابق سانحہ ساہیوال پر بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے7سی ٹی ڈی اہلکاروں کے الگ الگ بیانات قلمبند کیے ،اس دوران اہلکاروں کے بیانات میں تضاد پایا گیا ۔جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے فون کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی ا ور بینک اکاونٹس کی بھی چھان بین کی ۔واضح رہے کہ دو روز قبل ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے شادی کی تقریب میں جانے والے لاہور کے خاندان کو دہشت گردی کے شبہ میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا ۔