counter easy hit

جامعہ کراچی میں ڈگری کلاسز کا سیشن مختصر، امتحانات 2 ماہ قبل لینے کا فیصلہ

کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے شہر کے کالجوں میں جاری 2 سالہ ڈگری پروگرام کے رواں سیشن کی مدت اچانک مختصر کردی اور سیشن کو 10 ماہ پر ہی ختم کرتے ہوئے ڈگری کلاسز (بی کام ریگولر اور بی ایس سی) کے امتحانات دو ماہ قبل دسمبر 2017 میں ہی لینے کا فیصلہ کیاہے۔

Session short of degree classes in University of Karachi, decided to take exams 2 months agoبی اے کے امتحانات جنوری میں ہوں گے اس بات کا فیصلہ الحاق شدہ کالج پرنسپلز کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اجمل خان خود بھی شریک ہوئے، اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق بی کام ریگولراوربی ایس سی کے سالانہ امتحانات رواں سیشن میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں منعقدہ ہونگے جبکہ بی اے کے امتحانات جنوری کے پہلے ہفتے میں لیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سیشن میں بی کام ریگولرکے سالانہ امتحانات رواں برس ہی 24 فروری اور بی ایس سی کے 21جنوری سے شروع ہوئے تھے جبکہ بی اے ریگولر کے امتحانات 6 فروری سے شروع کیے گئے تھے، اس فیصلے سے کراچی کے کالجوں میں ڈگری کلاسز کا سیشن 10ماہ کا ہو گیا ہے تاہم سیشن مختصر کرتے ہوئے امتحانات جلد منعقدکرانے کا فیصلہ سیشن کی ابتدا کے بجائے سیشن کے آخرمیں کیا گیا ہے، فیصلے کے مطابق ڈگری کلاسز کے امتحانات دوپہرکے اوقات میں ہی ہوں گے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ڈگری کلاسز میں کالج اساتذہ پر مشتمل ٹیموں کی ویجلنس ایک بار پھر بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، یہ فیصلہ کالج پرنسپلزکی سفارش پر کیا گیا کالج اساتذہ کے ذریعے امتحانات کی ویجلنس کا سلسلہ سابق ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے دورمیں بند کر دیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website