وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے حالات کا درست تجزیہ کرکے بہترین فیصلے کیے جو پاکستان کو ہرسطح پر مکمل محفوظ بنائیں گے، سیٹھ خرم شہزاد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے کارکن سیٹھ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے کرونا وبا کے اثرات کا درست جائزہ لے کر تاریخی فیصلے کیے ہیں جو انشااللہ کرونا کے بعد کی دنیا میں بھی پاکستان کو کامیاب اورفتح مند قوم ثابت کرینگے۔
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں اور دیار غیر میں پاکستان حکومت کی طرف سے کرونا کے تناظر میں تارکین وطن کیلئے جو اقدامات کیے گئے ہیں انھیں کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔