لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ممتازکاروباری شخصیت سیٹھ ذوالفقاربھٹوکے جوانسالہ بیٹے سیٹھ اویس کے قتل کو 36گھنٹے گزرگئے ،پولیس تفتیش کہاں پہنچی کسی کو کچھ پتہ نہیں،ماں،باپ سے جواں بیٹاچھیننے والوں کے بارے میں پولیس کچھ نہ بتانے کی پالیسی پرعمل پیرا،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات اغواء کے بعدقتل ہونے والے جوانسالہ سیٹھ اویس ذوالفقارکو گھرسے بلاکراغواء کرلیاگیاتھااور بعدازاں بے دردی سے قتل کرکے نعش کھاریاں اور سرائے عالمگیرکے درمیان پبی کے علاقہ میں بوری میں بندکرکے پھینکی گئی تھی ،مقتول کے ورثاء کے احتجاج کے بعدپولیس نے ملزمان کوجلدگرفتارکرنے اور سامنے لانے کا وعدہ کرکے احتجاج ختم کرایاتھالیکن 36گھنٹے گزرنے کے باوجودپولیس میڈیاکو کچھ بتانے سے گریزاں ہے ،لالہ موسیٰ پولیس سرائے عالمگیرکا وقوعہ بتاکراپنی جان چھڑالیتی ہے جبکہ سرائے عالمگیرپولیس کاعملہ یہ کہہ کراپنی جان چھڑالیتاہے کہ تھانہ صدرلالہ موسیٰ میں موجودتفتیشی سیل تفتیش کررہاہے ،تاہم ذرائع کے مطابق پولیس نے دوافرادکو حراست میں لے رکھاہے ،لیکن پولیس ان کا نام بتانے سے گریزاں ہے ۔