لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازمسلم لیگی راہنماء وکنوینئرمسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ سیٹھ قدیراحمدنے کہاہے کہ لالہ موسیٰ میں دونئے اوورہیڈبرجزکی منظوری چوہدری جعفراقبال ایم این اے کی عوام دوستی کی بہترین مثال ہے ،جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،لالہ موسیٰ شہراور ٹھیکریاں میں اوورہیڈبرجزبننے سے حادثات میں کمی آئے گی،صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سروس روڈ کادائرہ ٹھیکریاں اور صادق آبادتک بڑھانااس بات کا ثبوت ہے کہ چوہدری جعفراقبال کو عوامی مشکلات کا احساس ہے ،انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع گجرات کی تاریخ گواہ ہے کہ چوہدری جعفراقبال ایم این اے حلقہ این اے 106کیلئے وہ منصوبے لائے ہیں جو ہرلحاظ سے منفردہیں ،امیدہے کہ وہ اپنے دوراقتدارمیں مزیدایسے کئی منصوبے لائیں گے جنہیں آنے والی نسلیں بھی یادرکھیں گی۔