کولمبیا ; کولمبین گلوکارہ شکیرا کی واپسی، کہتی ہیں گلے کی بیماری کے باعث وہ سوچتی تھیں کہ اب وہ شاید کبھی نہ گا سکیں۔ لبنان نژاد کولمبین گلوکارہ شکیرا گلے کی بیماری کی وجہ سے الڈوراڈو ٹور ملتوی کرنے کے سات ماہ بعد آخر کار گذشتہ ہفتے واپس آ گئیں۔ہیمبرگ میں ان کے ٹور کی افتتاحی شب کی فوٹیج میں 41 سالہ گلوکارہ جاندار پرفارمنس دیتی دکھائی دیں۔ شو سے پہلے انہوں نے اپنی بیماری کے بارے میں بتایا یہ ووکل ہیموریج سے زیادہ تھا۔کبھی کبھی وہ سوچتی تھیں کہ وہ شاید ہی گا سکیں، انہوں نے دعائیں کیں اور کرشماتی انداز میں قدرتی طور پر ان کا زخم ٹھیک ہو گیا، شکیرا کا کہنا ہے اب ان کی سوچ بدل گئی ہے، اب وہ لوگوں کو خوش کرنے کے لئے ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لئے گائیں گی۔