لاہور(یس نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے7 سال کی بچی باپ سےلےکرماں کے حوالے کر دی، بچی نےعدالت کےاحاطےمیں رو رو کر برا حال کر لیا،وہ چیخ وپکار کرتی رہی کہ ماماکے ساتھ نہیں جاؤں گی۔
لاہورہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے مقامی رہائشی صغریٰ بی بی کی درخواست کی سماعت کی ،صغریٰ بی بی کامؤقف تھاکہ بیٹی باپ سے لےکر اس کےحوالےکی جائے۔
بچی کےباپ اشرف نےعدالت کوبتایاکہ وہ بچی کی بہتر پرورش کر رہا ہے،لہٰذااسےاس کے پاس ہی رہنا دیاجائے۔
عدالت نےبچی ماں کےحوالےکرنے کا حکم دیا تو اس نے احاطہ عدالت میں زارو قطار رونا شروع کر دیا، اس کا اصرار تھا کہ وہ پاپا کے ساتھ جائے گی،اسے ماما کے ساتھ نہ بھیجا جائے۔