counter easy hit

پی آئی اے کے سائبر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز (پی آئی اے) کے سائبر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث متعدد مقامی اور بین االاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

Several PIA flights canceled due to technical problems in cyber system

Several PIA flights canceled due to technical problems in cyber system

پی آئی اے کے سائبر سسٹم میں فنی خرابی ہونے کے باعث قومی ایئر لائن کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہو گیا اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے درجنوں پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں۔ فنی خرابی کے نتیجے میں رحیم یار خان سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 583، ‏لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے317، تربت سے کراچی کی پروازپی کے 502 اور اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے367 منسوخ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ ڈھاکا سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 267 اور نئی ‏دلی سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 273 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سائبر سسٹم کی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہت جلد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا، مسافروں کو پیش آنے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website