18لاکھ سے زائد آبادی والےضلع راجن پورمیں پانی کا بحران سنگین ہوتاجارہاہے۔ایک جانب نہریں خشک ہیں تودوسری طرف واٹراسکیمیں ناکارہ پڑی ہیں ۔
ضلع راجن پورکے باسی ان دنوں پینے کے پانی کی شدیدقلت کاشکارہیں۔علاقہ پچادھ ،حاجی پور،فتح پور ،محمد پور گم والا ،چک شکاری سمیت درجنوں بستیوں میں عوام تالاب کا گندا پانی پینے پر مجبورہیں۔ راجن پور میں ساڑھے تین لاکھ ایکٹر اراضی اور ڈیڑھ لاکھ افراد کا واحد ذریعہ آبپاشی داجل کینال ہے لیکن یہاں بھی کئی ماہ سے پانی نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال اوربھی سنگین ہوگئی ہے۔ ان علاقوں کےلئے 17 واٹر اسکیمیں بنائی گئی لیکن ایک بھی کارآمد نہیں رہی ،پائپ لائنیں اوربجلی کے ٹرانسفارمر تک چوری ہو چکے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمدکاکہناہےکہ واٹراسکیموں کو جلد فعال بنانے کی کوششیں کررہےہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بند واٹر اسکیمیں بحال کرنے اور نہروں میں پانی چھوڑنے سے ناصرف بنجر زمینیں آباد ہونگی ،ساتھ ہی پینے کا صاف پانی بھی مل سکے گا۔