فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی، جس کے باعث فیصل آباد سے لاہور اور گوجرہ موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد: شہر میں کئی روز سے دھند کا راج، دھند میں شدت آنے کے بعد حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی۔ موٹروے ترجمان کے مطابق فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم 3 اور فیصل آباد سے گوجرہ موٹروے ایم 4 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے، جسکے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہائی وے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے اور دوران ٹریفک فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔