کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔
Severe intense trend in PSX
تین روز کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان نظر آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے نتیجے میں 44 ہزار 2 سو کی سطح پر آگیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس کے ساتھ ساتھ کے ایس ای 30 اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا۔