counter easy hit

سمندری طوفان سے ہیوسٹن میں 18 افراد ہلاک، ٹیکساس میں کرفیو نافذ

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان ہاروی کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہیوسٹن میں مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

severe, oceanic, cyclone, effected, Huston, badly, curfew, imposedریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے کشتیوں کی مدد لی جارہی ہے اور رضا کار پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب طوفان ہاروی کی وجہ سے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ارد گرد کی آبادی کو خالی کرالیا گیا ہے۔

سمندری طوفان سے متاثر امریکی شہر ہیوسٹن میں رات کو کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور میئر کا کہنا ہے کہ چوری، ڈکیتی، لوٹ مار اور رات کے وقت ڈرائیونگ کے واقعات کی روک تھام کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website