counter easy hit

پاکستان کا ایران کے سفیر سے ایرانی فوجی سربراہ کے دھمکی آمیز بیان پر شدید احتجاج

 اسلام آباد: پاکستان نے ایرانی چیف آف اسٹاف کی جانب سے حملے کی دھمکی پر ایرانی سفیر سے شدید احتجاج کیا ہے۔

Severe protests of Pakistan on intimidating the Iranian army chief to meets with Irani ambassador`

Severe protests of Pakistan on intimidating the Iranian army chief to meets with Irani ambassador

ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ ایرانی سفیر کو واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایرانی افواج کےچیف آف اسٹاف کے بیان پر شدید تحفظات ہیں، ایرانی کمانڈر کے بیانات سے منفی تاثر پیدا ہوا،اس طرح کے بیانات سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے، اس لیے یرانی حکام کو اس قسم کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

 

واضح رہے کہ ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کا گزشتہ روز بیان منظر عام پر آیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ’’محفوظ ٹھکانے‘‘ کی موجودگی کا الزام لگاتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر ان ٹھکانوں کو ختم نا کیا گیا تو ایرانی فوج پاکستان پر حملہ کردے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website