counter easy hit

کراچی :شارع فیصل پر ریجنٹ پلازہ تا میٹروپول شدید ٹریفک جام

کراچی میں شارع فیصل پر ہوٹل ریجنٹ پلازہ سے میٹروپول تک شدید ٹریفک جام ہوگیا،کرا چی واٹربورڈ کے عملے نے مصروف ترین سڑک دن دیہاڑے کھود دی ہے، جس کےباعث میٹرو پول چورنگی پرٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

Severe traffic jam on Faisal road from Regent plaza till metro Pool

Severe traffic jam on Faisal road from Regent plaza till metro Pool

شارع فیصل سےمیڑوپول آنےوالی سڑک اورشارع فیصل پرایف ٹی سی پُل سے عائشہ باوانی کالج اور میٹروپول تک ٹریفک جام ہے ۔کراچی ایئرپورٹ سے آنےوالوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے، لوگ گھنٹوں سے ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق واٹربورڈ نے میٹروپول پرکھدائی کے لیے کوئی پیشگی اطلاع دی نہ اجلاس ہوا، البتہ کھدائی شروع ہونے کے بعد واٹربورڈ کے ایم ڈی سے بات ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شارع فیصل پر واٹربورڈ کا لائن ڈالنے کا کام طویل ہوگیا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کام جلد ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ٹریفک کو متبادل راستے پرمنتقل کرنے اوررہنمائی کی کوشش کررہے ہیں۔ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہےکہ کراچی میں میٹروپول کےقریب بیٹھ جانےوالی پائپ لائن تبدیل کی جارہی ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کا واٹر بورڈ پرملبہ ڈالنا ٹھیک نہیں ،ڈی آئی جی ٹریفک کو ایک دن پہلے آگاہ کیا گیا تھا، اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرناچاہیے۔ایم ڈی واٹربورڈنے مزید کہا کہ لائن ڈالنے کا کام عارضی طور پرروک دیا گیاہے، لائن ڈالنے میں وقت لگتا ہے، یہ ایک دن کا کام نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website