ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گرمی کی شدت کی وجہ سے جنریٹرزبھی جواب دے گئے ، مریض و لواحقین ذلیل و خوار ہسپتال میں کام ٹھپ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی بار بار لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتال کا سارا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا مریض بے چارے شدید گرمی میں تڑپنے لگے ساتھ آئے ہوئے لواحقین مریضوں کو ہاتھ کے پنکھوں سے ہوا دیتے رہے بجلی جانے کی صورت میں ہسپتال کے جنریٹرز بھی جواب دے گئے جنریٹرز نہ چلنے کی صورت میں سارے ہسپتال میں ہر طرف اندھیرا چھایا رہا ڈاکٹرز بھی بجلی بند ہونے کی صورت اور متبادل انتظام نہ ہونے پر پریشان رہے جنریٹرز جو تین دن سے خراب ہیں ان کو بروقت مرمت نہیں کروایا گیا جس سے ہسپتال کا کلریکل سٹاف بھی جنریٹرز خراب ہونے کی وجہ سے ہاتھوں پے ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہے اس بارے جب ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ مشینری خراب ہو جاتی ہے جنریٹرز تین دن سے نہیں گزشتہ روز سے بند ہے ان کی خرابی کو دور کرنے کیلئے لاہور سے مستری بلارہے ہیں