اسلام آباد(یس اردو نیوز) لاہور گرامر سکول کے بارے میں نجی ٹی وی پر ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ جس میں گلبرگ لاہور کی غالب مارکیٹ میں واقعہ لاہور گرامر سکول میں کم عمر، ننھی بچیوں نے اپنے انسٹا گرام اور فیس بک پیجز پر یہ بات شیئر کی کہ سکول کے اساتذہ اور سٹاف کی طرف سے جنسی طور پرحراساں کیا گیا ہے۔ باربار شکائت پر ان کے سکول کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔
باربار شکایات میں یہ سامنے آیا ہے کہ اساتزہ وٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر انھیں فحش تصاویر اور مسیجز بھیجتے رہے ۔ جس کے بعد سکول انتطامیہ نے ایک استاد اور اکائونٹنٹ اور چوکیدار کو نوکری سے نکالا ہے۔
جبکہ بچوں نے انتہائی مختلف قسم کی کہانیاں بیان کی ہیں جس کے مطابق یہ سلسلہ 10 سال سے جاری ہے۔