counter easy hit

جنسی زیادتی کیس: ڈی پی او اور ڈی ایس پی قصور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Kasur

Kasur

قصور : بچوں سے زیادتی کے متاثرہ خاندان کے احتجاج کے بعد ڈی پی او اور ڈی ایس پی قصور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا قصور کے متاثرہ گاؤں حسین خان والا پہنچے جہاں ان کی نیوز کانفرنس کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور بچوں کے اہل خانہ نے جھوٹے مقدمات درج ہونے پر احتجاج کیا، متاثرہ بچوں کے اہل خانہ نے پولیس کے رویے کے خلاف بھی شدید احتجاج کیا اور پنجاب پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین نے پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی او کے خلاف نعرے بازی کی اور آئی جی پنجاب پر جوتا بھی پھینکا جب کہ آئی جی پنجاب لوگوں کے سوالات کے جواب دیئے بغیر روانہ ہوگئے اس دوران مظاہرین نےان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش بھی کی۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او قصور رائے بابر سعید اور ڈی ایس پی قصور حسن فاروق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور دونوں افسران کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔