اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سی پیک اتھارٹی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں صنعتی ترقی میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کر رہی ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے فیصل آباد میں میڈیکل آلات کیلئے انڈسٹریل زون کے قیام کے اعلان کے جواب میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیشل اکنامک زونز سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے۔ یہ عمل ہماری برآمدات میں اضافے اور درآمدات کے متبادل کی پیداوار اور ملازمتوں میں اضافے کا سبب بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کے فیصل آباد کے سپیشل اکنامک زونز میں منفرد صحت اورطبی آلات کے شہر کے قیام کا اقدام اہمیت کا حامل ہے۔
#CPEC Authority urges new investors to our Industrial dev,welcomes initiative to develop exclusive Health/medical City in CPEC’s Faisalabad SEZ for related manufacturing industry.SEZs are our future for enhancing exports,import substitution& job creation #cpec #cpecmakingprogres