پیرس (شاہ بانو میر) بعض اوقات اللہ پاک کو آپکی اخلاص کے ساتھ کی گئی کوئی بھی خدمت اتنی پسند آتی ہے کہ وہ پھر آپ پر رحمت کرتا جاتا ہے الحمد للہ شاہ بانو میر ادب اکیڈمی ہماری عام سوچ اور سادہ عمل پر مبنی خواتین کی تحریری جائے پناہ تھی ایسے میں ایک خاتون آتی ہیں دھیرے دھیرے اور بڑی خاموشی سے اپنے کام کا آغاز کرتی ہیں سبحان اللہ وہ تحریر مجھے کبھی نہیں لگا شاز ملک صاحبہ کی ہے۔
ہمیشہ یہی لگا خاص کرم ہے احسان ہے اللہ رب العزت کا ان پر ماشاءاللہ ان کی دو کتابیں اشاعت کے مراحل کے بعد موصول ہوئی ہیں مشکور ہوں اس عزت افزائی کی ہمیشہ بڑی بہن کی طرح عزت دی اور دعائیں لیں ماشاءاللہ جازب نظر سرورق ہے ان کے دھیمے سلجھے ہوئے مزاج کی طرح غیر محسوس انداز میں دل میں اترتا ہوا انشاءاللہ دونوں کتابیں پڑھ لوں تو اپنی سوچ کو ضرور عیاں کروں گی ویسے تو ہم سب جانتے ہیں۔
ان کی سوچ کی بلندی اور تحریر کی بے ساختگی کو سلامت رہیں اکیڈمی کی جانب سے محترمہ وقار النساء نگہت سہیل انیلہ احمد شائستہ احمد شازیہ شاہ کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے اس مبارک موقعہ پر مبارکباد قبول کریں بہت بہت مبارکباد اللہ پاک اس سے بھی اچھا لکھنے کی صلاحیت عطا فرمائے آمین۔