پیرس: میں شبانہ چوہدری سینئیر رہنما پاکستان تحریک پاکستان عرصہ دراز سے فرانس پی ٹی آئی میں ہونے والی نا انصافیوں کی وجہ سے پارٹی کو چھوڑ رہی ہوں ـ
ہمیشہ مخصوص گروپ کو فوقیت دے کر ان خواتین و حضرات کو پارٹی پروگرامز میں بلایا جاتا ہے جنہیں چاپلوسی کرنا آتی ہے۔حالیہ ہونے والے چیف الیکشن کمیشنر اور سی سی آر کے ہیڈ مشتاق خان جدون کی جانب سے
ــ نا انصاف سنگِ بنیاد الیکشن سیل ـــ
پر بھی یہی تعصباتی رویہ رکھ کر پارٹی کی کچھ خواتین کو ہمیشہ کی طرح نظر انداز کیا گیا گیا ـ
اور چند ہمیشہ کی طرح چنی ہوئی خواتین کو بلا کر نظریاتی اور مخلص خواتین کو نظر انداز کرنا وہ بھی چیف الیکشن کمشنر اور سی آر سی کے ہیڈ مشتاق جدون کی جانب سے کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں؟ تحریک انصاف کے قائد کا نعرہ تھا انصاف ان سے استدعا ہے کہ پہلے اپنی پارٹی کے عہدہ داروں کا جانبدارانہ رویہ دیکھیں
عمران خان کہتا ہے کہ احتجاج جمہوری حق ہے, ہمارے احتجاج پر جس غیر اخلاقی اور غیر مہذب زبان کا استعمال کیا گیا وہ پارٹی عہدے داران کیلیۓ باعثِ شرم ہے
میں بطورِ احتجاج اس نا انصافی کے پارٹی کو چھوڑ رہی ہوں
عمران خان آپ سے گزارش ہے کہ اس پارٹی میں واپس نظریاتی اراکین کو لائیں جو پڑھے لکھے با شعور مہذب ہوں ـ جو خواتین کی عزت کرنا جانتے ہوں ۔ان پڑھ لوگ بڑے عہدوں پر بٹھا کر آپ پارٹی کا معیار گرا کر اسے تباہ کر رہے ہیں
مخلص شبانہ چوہدری
پی ٹی آئی فرانس میں ہونے والی نا انصافیوں کی وجہ سے پارٹی کو چھوڑ رہی ہوں ۔ نینا خان