counter easy hit

سند س فاونڈیشن تھیلیسمیا عظیم مشن پہ کام کررہی ہے، چوہدری شبیر احمد

 Shabbir Ahmad Chowdhury

Shabbir Ahmad Chowdhury

گجرات(یس اُردو)چیئرمین اووسیز کمیشن ضلع گجرات و ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے کہا ہے کہ سند س فاونڈیشن تھیلیسمیا ،ہیموفیلیا ، بلڈکینسراور دیگر مریضوں کو خون کی فراہمی ممکن بنا کر جس عظیم مشن پہ کام کررہی ہے قابل تحسین ہے بھرپور سرپرستی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سندس فاونڈیشن کے گجرات آفس کے دورہ کے موقع پہ کیا اس موقع پہ صدر شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن چوہدری سرفراز سبحانی ،کوارڈی نیٹر بلڈڈونیشن کیمپس عزیزالرحمان مجاہد،ممتاز اووسیز راہنما وممبر اووسیز کمیشن ضلع گجرات ،ایگزیکٹو آفیسر عمران خان، ایدمنسٹریٹر طارق ،سنیئرصحافی راناامجدپرنس،ملک الیاس ،ٹرانسپورٹرشکیل احمد،اور شمیم محمد چوہدری بھی ہمراہ تھے چوہدری شکیل احمد ذکاء ،ملک انہوں نے کہا کہ کسی مریض کو خون دے کر اس کی جان بچانا ایک عظیم کام ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سندس فاونڈیشن کا وزٹ کر کے اور مریضوں سے مل کر مجھے احساس ہوا ہے کہ ہمارے ضلع گجرات میں اتنے وسیع پیمانے اور اتنے عظیم پراجیکٹ پہ بہت منظم اور مربوط اندازمیں کام ہورہا ہے انشاء اللہ ہم سندس فاونڈیشن اور شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کی ضلع گجرات ہی نہیں ملکی سطح پر بھی حکومت کی طرف سے بھرپور سرپرستی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع گجرات میں بلڈڈونیشن کیمپس کے انعقاد کے لئے سماجی خدمات کا وسیع تجربہ رکھنے والے اپنے محنتی اور مخلص ساتھی عزیزالرحمان مجاہدکو کوارڈی نیٹر مقررکردیا ہے اس سلسلہ میں پہلابلڈ دونیشن کیمپ بھی گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹلہ میں ہفتہ کے روز لگایا جا رہا ہے ۔ہم بہت جلد ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور انجمن تاجران کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرواکر اس پراجیکٹ کو آگے بڑھائیں گے۔اس موقع پہ کوراڈی نیٹر بلڈ ڈونیشن کیمپس عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ ہم سالا رقافلہ چوہدری عابد رضا اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کی قیادت میں ضلع گجرات بھر میں بلڈ ڈونیشن کیمپس لگواکر سندس فاونڈیشن گجرات کی خون کی کمی کی ضروریات کو پورا کروائیں گے۔سندس فاونڈیشن گجرات کے ایگزیکٹو آفیسر میر فضل عباس نے کہا کہ ہمیں ہرماہ پندرہ سولہ سو بیگ خون کی ضرور ت ہوتی ہے۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ راہنما مسلم لیگ ن ممبر پنجاب اسمبلی نے ہمارے سیت اپ کووزٹ کرکے عطیہ خون کی کمی کو پوراکروانے کے لئے پورے ضلع میں منظم مہم چلوانے کا اعلان کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں ۔انشاء اللہ اب ہمیں بلڈ ڈونیشن کے لئے کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی