کھاریاں(نیئر صدیقی سے) مرکزی انجمن تاجراں کے سرپرست اعلیٰ ملک شبیر حسین اعوان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے بڑی گیارہویں شریف کا ختم آج 21جنوری بروز جمعرات بعد نماز مغرب شریعت کالج کھاریاں میں منعقد ہو گا۔ جس میں شہنشاہ خطابت عالمی مبلغ اسلام حضرت مولانا صاحبزادہ ابوبکر چشتی خطیب اعظم راولپنڈی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت فخر القراء علامہ قاری لہراسب علی سیالوی حاصل کریں گے جبکہ نعت رسول مقبول کا نذرانہ حافظ قاری محمد اختر سیالوی اور حافظ محمد عمران عاشق پیش کریں گے۔ بڑی گیارہویں شریف کے انتظام و انصرام کی ذمہ داری جناب صاحبزادہ قاضی توقیر حسین چشتی اور علامہ قاضی مشتاق حسین قادری صاحب پر ہے۔