گلوکار شفقت امانت علی خان نے پاک بھارت میچ سے پہلے قومی ترانے میں غلطی کے معاملے پر معافی مانگ لی ہے، کہتے ہیں کہ قومی ترانہ نہیں بھولے بلکہ فنی خرابی کے باعث ایسا محسوس ہوا۔
لاہور: (یس اُردو) پاک بھارت زور کے جوڑ میں کھلاڑی ہی نہیں بلکہ معروف پاکستانی سنگر شفقت امانت علی خان بھی پریشر میں نظر آئے۔ سنگر نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا تو کچھ غلطیاں محسوس کی گئیں، جس پر سوشل میڈیا اور عوام کی طرف سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم شفقت امانت علی نے اس کی وضاحت کر دی ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ قومی ترانہ نہیں بھولے بلکہ آڈیو مسائل اور تکنیکی خرابی کے باعث غلطی محسوس ہوئی۔ اپنے تفصیلی ٹویٹر پیغام میں انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔