سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور) پولیس عوام کی خادم و محافظ ہے احساس ذمہ داری ہو تو کوئی عہدہ پھولوں کی سیج نہیں ہوتا،اگروردی پہن کر فرض کی ادائیگی میں مخلص نہیں تو کسی چیز کے حقدار بھی نہیں، عوام کی حفاظت چوکیدار بن کر کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسے شفقت بٹ نے نمائندہ سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ جرم و سزا کا عمل ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گا لیکن اور چوکیدار جاگ رہاہو تو اسے کنٹرول ضرور کیا جاسکتاہے اپنی ڈیوٹی کے دوران ہمیشہ قانون کی سربلندی اور اپنے سینئرز کے حکم تکمیل کو اہمیت دی ہے جبکہ غریب کی دادرسی کو ایمان کا حصہ تصور کرتاہوں انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس کی طرف سے ملنے والی وردی پہن کر ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتاہے ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ حقدار کی دارسی میں کوتاہی کا شکار نہ ہوں کیونکہ اگرہم وردی پہن کرسرکل تنخواہ لے کر بھی اپنے فرض کی ادائیگی میں مخلص نہیں تو میرے خیال میں ہمیں وردی پہننے اور تنخواہ لینے کا بھی کوئی حق نہیں پولیس عوام کی خادم و محافظ ہے اور ہماری ڈیوٹی کسی پر احسان نہیں بلکہ فرض کی ادائیگی ہے جسے میں ایمان کا حصہ خیال کرتا ہوں اور فرض کی ادائیگی میں کوتاہی کی گنجائش نہیں ہوتی انہوں نے عوام کے لیے اپنے پیغام میں کہاکہ میرے دروازے عوام الناس کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جس کو بھی قانون کی مدد درکار ہو میں اور میرا عملہ چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے حاضرہیں