اسلام آباد : ہائی کورٹ نے شفقت حسین کی پھانسی پر ایک روز کے لئے عمل درآمد روکنے کا عبوری حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس اطہر من اللہ نے شفقت حسین کی جانب سے اپنی عمر کی تصدیق کے لیے جوڈیشل انکوائری کی درخواست کی سماعت کی۔ درضخواست میں موقف اختیہار کیا گیا تھا کہ انہیں اپنی عمر کے تعین کے لیے ایف آئی اے کی تحقیقات پر اطمینان نہیں، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی عمر کے تصدیق کے لئے جوڈیشل تحقیقات کرائی جائے۔ اس کے علاوہ ان پر تشدد کی تحقیقات کا بھی حکم دیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شفقت حسین کی سزائے موت پر ایک دن کے لئے عمل درآمد روکنے کا عبوری حکم جاری کر دیا