اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اردن کے وزیراعظم عمرالرزاق کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا نئے وزیراعظم کے انتخاب تک کام جاری رکھیں گے،عرب خبررساں ادارے کے مطابق اردن میں شاہ عبداللہ نے وزیراعظم عمر الرزاق کا استعفی منظور کرلیا ہے تاہم انہیں کہا گیا ہے کہ وہ نئے وزیراعظم کے چنائو تک نگران وزیراعظم کی حیثیت سے کام جاری رکھیں۔ملک میں آئندہ ماہ کی دس تاریخ کو نئے پارلیمانی انتخابات ہوںگے۔ شاہ عبداللہ نے گزشتہ اتوار کو چار سالہ آئینی مدت کی تکمیل کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی تھی۔