پیرس : شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی جانب سے فرانس میں متحرک تمام شعبوں سے وابستہ خواتین کیلئے ماہ دسمبر میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
جس کا مقصد دیارٍ غیر میں پاکستانی خواتین کے کام کو ان کی عملی کاوشوں کو سامنے لا کر ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔
گھروں میں بیٹھی لا تعداد خواتین تک ان کے کام اور کامیابی کو پہنچ کر مزید کئی”” درمکنون”” سامنے لانا مقصد ہے تمام اہل ہُنر اہل سخن اہل زبان و بیاں دیگر شعبہ جات سے منسلک خواتین سے درخواست ہے کہ وہ ہم سے رابطہ قائم کریں۔
کانفرنس انشاءاللہ فرانس کی تاریخ میں پاکستانی خواتین کیلئے تاریخی سنگ میل ثابت ہوگی
اپنے نام دیگر کوائف لکھ کر ای میل بھی کر سکتی ہیں۔ کامیاب عورت کامیاب پاکستان۔