پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سرپرستِ اعلیٰ وویمن ونگ شاہ بانو میر کو شاہ بانو میر ادب اکیڈمی اور گھریلو خواتین کے ہمراہ وویمن ونگ فرانس کے ساتھ میٹنگ کے کئی طویل سیشن مکمل کر کے کامیاب ممبر سازی کے آغاز پر نائب صدر وویمن ونگ فرانس نینا خان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ محترمہ شاہ بانو میر صاحبہ کی رہائشگاہ پر زیرِ صدارت شبانہ چوہدری، سینئیر رہنما تحریک انصاف عابدہ عمران اور وائس پریزڈنٹ نینا خان نے آج جو مختلف نکات پر مبنی طویل پروگرام بڑی کامیابی سے مکمل کیا۔
عابدہ عمران نے عام گھریلو خواتین کو تحریک انصاف کی افادیت اور ووٹ کی اہمیت کے علاوہ ممبر سازی کی اہمیت سے آگاہ کیا٬ ان کی گفتگو اور بیان کردہ معلومات کو خواتین نے گہرے انہماک سے سنا ٬ خواتین کا جوش و جزبہ دیدنی تھا٬ خواتین بڑی تعداد میں وویمن ونگ کیلیۓ ممبر بننے کیلیۓ اور پاکستان کیلیۓ کام کرنے کیلیۓ متحرک ہونا چاہتی ہیں٬ کئی خواتین کی طرف سے یہ کہا گیا کہ وہ مخلوط انداز کو پسند نہیں کرتیں۔
نہ ہی ان کے گھر والے اجازت دیتے ہیں٬ لیکن اگر وویمن ونگ کو مکمل الگ کر کے آزاد حیثیت دی جائے تو خواتین کی ایک بڑی تعداد شمولیت اختیار کر کے وویمن ونگ کی افادیت کو بڑہا سکتی ہے٬ پروگرام کی قائم مقام صدر محترمہ شبانہ چوہدری نے اُن خواتین کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے اس مطالبے کو سنجیدگی سے صدر تحریک انصاف عمر رحمان تک پہنچایا جائے گا تا کہ وہ منتخب شدہ نمائیندگان اور ایگزیکٹو باڈی کے ساتھ مشاورت کر کے اس مسئلے کو حل کریں۔
٬ خواتین کا یہ دیرینہ مطالبہ بھی ہے کہ مرد حضرات کی طرح خواتین کا الگ ڈسپلنری نظام ہو جہاں خواتین ہی خواتین کے درمیان ہونے والے مسائل کو حل کریں٬ شبانہ چوہدری اور نینا خان نے خواتین کے تمام نکات کو نوٹ کر کے متعلقہ ذمہ داران تک پہنچانے کا وعدہ کیا ٬ میٹنگ کے اختتام پر تحریک انصاف وویمن ونگ کی خواتین نے شاہ ابنو میر ادب اکیڈمی کی خواتین محترمہ وقار النساء محترمہ نگہت سہیل محترمہ انیلہ احمد محترمہ شائستہ کو باقاعدہ تحریک انصاف وویمن ونگ کی ممبر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسی پڑہی لکھی باشعور ذہین خواتین کی بہت ضرورت ہے۔
اکیڈمی کی خواتین نے ان سب کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مل کر یکجہتی کے ساتھ بہترین خوشگوار ماحول میں اکٹھے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔