اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتا یا ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ محمود قریشی نے بتا یا کہ آج سہ پہر مجھے تھوڑا بخار محسوس ہوا جس پر میں نے فوری طور پر خود کوگھر میں قرنطینہ کر لیا۔میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے حکم سے میں مضبوط اور توانا محسوس کر رہا ہوں ۔شا ہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ میں اپنی ذمہ داریاں گھر سے ہی ادا کروں گا ،مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سے پہلے کئی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے بہت سے رہنما صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ملتان ہی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی گزشتہ روز صحت یاب ہوئے ۔
This afternoon I felt a slight fever and immediately quarantined myself at home. I have now tested positive for Covid 19. By the grace of Allah, I feel strong and energetic. I will continue to carry on my duties from home. Please keep me in your prayers.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI)