تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے تحریک انصاف جمہوری نظام کا تسلسل چاہتی ہے لیکن جمہوریت کا نام پر کرپٹ ٹولہ نہیں چاہتی۔
لاہور: (یس اُردو) تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا اپوزیشن کی طرف سے لچک دکھانے کے باوجود حکومت کے وزرا پیشرفت نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحفظ اور جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں لیکن اس کے ساتھ کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز اور بے رحمانہ احتساب بھی چاہتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔