counter easy hit

شاہ محمود قریشی سے اماراتی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے دبئی میں پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے خصوصی ملاقات کی۔اماراتی سفیر نے متحدہ عرب امارات آمد پر وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہا۔ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ خصوصی محبت کا اظہار کیا ہے، پاکستان میں ہسپتالوں کے قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں میں معاونت پرمتحدہ عرب امارات کے شکرگزار ہیں،اس موقع پر اماراتی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں تاریخی ، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے مزید مستحکم بنایا ہے. مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے . وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی سفیرحماد عبید ابراہیم نےوزیرخارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کےمابین تعلقات کومزید وسعت دینے کیلئےاپنی بھرپور کاوشیں بروئے کارلانےکا یقین دلایا.دوبئی میں پاکستان کےقونصل جنرل احمد امجد علی بھی اس موقع پرموجود تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website