اسلام آباد(ایس ایم حسنین)اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے 47ویں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کیلئے اپنی غیر مساوی اور متفقہ حمایت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں خصوصی طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں 5اگست 2019 کے غیر آئینی اقدامات کو مسترد کیا گیا ہے۔یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹر پیغامات میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت میں آر ایس ایس کے غیر انسانی ایجنڈے پر قائم بی جے پی سرکار کی پالیسیوں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم مستقلاً کشمیر کاذ کیلئے آواز اٹھانے والا فورم ہے اور تنازعہ کشمیر کیلئے قرارداد کی منظوری اوآئی سی کے اصولی اور مستقل موقف کا اعادہ ہے۔ اوآئی سی کی قرارداد میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیرکشمیریوں کو ڈومیسائل عطاکرنے سمیت یکطرفہ کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ قرارداد میں بھارت کی طرف سے جن کالے آرڈیننسز کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے ان میں جموں وکشمیر تنظیم نو آرڈر 2020، جموں وکشمیر زبان بل 2020 اور جموں وکشمیر ڈومسائلز رولز بل شامل ہیں۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کا بانی ممبر ہے اور ہم نے ہمیشہ امت مسلمہ کی اجتماعی آواز کے طور پر اسکے تقدس کو مقدم رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کے اسلام آباد میں2021 میں انعقاد کیلئے پرعزم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔ دریں اثنا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور نائیجر کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کے 47ویں اجلاس کے میزبان نائیجر کو طلبا وطالبات کیلئے معاہدے کے تحت سکالرشپش مہیا کریگا، اسکے علاوہ پاکستان نائیجر صحت وتعلیم راہداری کا آغاز ہوگا، نائیجر میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی تشکیل نو، نائیجر پاکستان ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، کے علاوہ نائیجر میں زراعت ، نہروں کی تعمیر وغیرہ میں مدد فراہم کی جائیگی۔
Pakistan is offering scholarships to Nigerien students, & has offered Niger-Pakistan health and education corridor, revival of textile industry, Niger-Pakistan export processing zone, support in agriculture and building canals, in Niger. Flag of Pakistan Flag of Niger
2/2
The OIC has strongly reaffirmed their unequivocal and unanimous support for the Kashmir Cause in a Resolution adopted at #OIC47CFMNiamey categorically rejected illegal actions taken by India since 5 August 2019.
The OIC CFM strongly rejected policies being pursued by India’s RSS-BJP regime. The OIC has been a consistent & vocal supporter of the Kashmir cause. The adoption of this Resolution reaffirms the OIC’s principled and consistent stance on the Jammu & Kashmir dispute.
Resolution demands India cancel issuance of domicile certs to nonKashmiris & other unilateral action including “Jammu & Kashmir Reorganization Order 2020”, “Jammu & Kashmir Grant of Domicile Certificate Rules 2020”, “J & K Language Bill 2020” & amendments to landownership laws
@SMQureshiPTI
Pakistan is a founding member of the OIC and we have always upheld the sanctity of the organisation as a collective voice of Muslim Ummah. We look forward to hosting the 48th OIC CFM Session in Islamabad in 2021.
Flag of Pakistan has also become a member of the 6-member OIC Executive Committee