counter easy hit

ناقابل یقین خبر : شاہ محمود قریشی مودی کو ایوارڈ سے نوازنے والے متحدہ عرب امارات کے حق میں بول پڑے ، بڑا اعلان کردیا

SHAH MEHMOOD QUREISHI, PAKISTAN, FOREIGN, MINISTER, TALKED, IN, FAVOR, OF, UAE, AFTER, THEY, AWARDED, NARENDAR MODI, WITH, CIVIL, AWARD

ملتان (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای)پاکستان کا ہمدرد ہے اور مسئلہ کشمیر پر ہمارے ساتھ کھڑاہے ، بہت جلدامارات کے وزیر خارجہ سے ملاقات کرکے انہیں کشمیر کی صورتحال اور حقائق سے آگاہ کروں گا ، توقع ہے کہ عرب امارات کی حکومت ہمیں مایوس نہیں کرے گی،امریکہ اور پوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کروا کر انسانیت بچائے ورنہ وہاں بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے ۔یو این کمیشن برائے انسانی حقوق کو مقبوضہ وادی کا فوراً دورہ کرنا ہوگا۔

دنیا کشمیر کے معاملے سے لاتعلق نہیں رہ سکتی۔وادی میں صورتحال تشویشنا ک ہے ، مسلم ممالک آگے بڑھیں، اتوار کواپنے حلقے رنگیل پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگربھارتی سپریم کورٹ جموں کشمیر کے حوالے سے دائر پٹیشنز کے فیصلے میں تاخیر کرتی ہے تو یہ انصاف کا قتل اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔بھارتی سپریم کورٹ مودی کے دبائو میں آئے بغیرسات پیٹیشنز کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے ۔ ہم نے انسانی حقوق کمیشن کو کشمیر کے دورے کی دعوت دی ہے ، انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج اتارنے کے بعد آر ایس ایس کے غنڈے بھیجنے کی تیاریاں کر رہا ہے جس کا پوری دنیا کو نوٹس لینا چاہیے ۔ میں 9ستمبر کو انسانی حقوق کے حوالے سے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرونگا اور کشمیری مظالم کے بارے میں پوری دنیا کو آگاہ کروں گا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر 11قراردادیں موجود ہیں ،کشمیر میں ادویات کی شدید قلت ہے معصوم بچے بھوک سے ہلکان ہو چکے ہیں ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مساجد کو تالے لگا رکھے ہیں، وہاں کے مسلمانوں کو نماز جمعہ اور قربانی تک کی اجازت نہیں دی گئی ، اس وقت ترکی ، ملائشیا،ایران سمیت تمام اسلامی ممالک پاکستان کے موقف کی تائید کر رہے ہیں۔میرا اب تک مختلف اسلامی ممالک کے بیشتر وزرائے خارجہ سے رابطہ ہو چکا ہے اور میں مزید اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں ۔او آئی سی کے فورم سے کہتا ہوں کہ کشمیر کے مسئلے پر کردار ادا کریں۔مجھے توقع ہے کہ اسلامی دنیا مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت سے پیچھے نہیں رہے گی اور ان مظالم کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی کیونکہ مودی کی فسطائیت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم مودی کو سب سے بڑے اعز از سے نوازنے کے ایک سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ یواے ای اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پرانے تعلقات ہیں اور یواے ای میں ہندوستان کے لوگ بھی آباد ہیں لیکن وہاں پاکستانی بھی موجود ہیں ۔پاکستان کے بھی یواے ای سے اچھے تعلقات ہیں، متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد اور کشمیر کے موقف پر ہمارے ساتھ کھڑا ہے ،میں بہت جلد متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ملاقات کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور حقائق سے آگاہ کروں گا ،مجھے توقع ہے کہ پاکستان سے دیرینہ تعلقات کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کی حکومت ہمیں مایوس نہیں کرے گی۔ میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے اور انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ آزاد کشمیر کا دورہ کریں مقبوضہ کشمیر کے دورے کے لئے انہیں بھارت سے رابطہ کرنا ہو گا۔ یوم سیاہ کے موقع پر برطانیہ سمیت پاکستان میں بھرپور مظاہرے ہو ئے اور اب برمنگھم میں احتجاج کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ بھارتی سیاسی جماعتوں کے وفد کو سری نگر ایئرپورٹ پر روکنے سے مودی کی فسطائیت اور جمہوریت کا پردہ چاک ہوگیا۔ اگر وہاں پر ایسا کچھ نہیں تو بھارتی حکومت نے بھارت کے سیاست دانوں کو وہاں جانے سے کیوں روکا۔مجھے یقین ہے اسلامی دنیا بھی کشمیر کے مسئلے پر پیچھے نہیں رہے گی۔بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکی ہیں، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سکھ اقلیتی بھائیوں کو پیغام ہے کہ ہم کرتار پور راہداری کھول رہے ہیں، ہم پاکستان میں مندروں کے تقدس اور ہندو اقلیت کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دے رہے ہیں۔ انھوں نے اعلان کرتے ہوۓ کہا کہ جلد اماراتی ہم منصب کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرونگا، توقع ہے وہ مایوس نہیں کرینگے یو این انسانی حقوق کمشنر فوراً وادی کا دورہ کریں،دنیا کرفیو ختم کرائے ورنہ سانحہ ہوسکتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website