counter easy hit

پاکستان کی سفارتی کامیابی، اوآئی سی میں پاکستان کی تینوں قراردادیں منظور

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے47ویں اجلاس میں پاکستان کوبڑی سفارتی کامیابی حاصل ہو ئی ہے جب تنظیم نےمقبوضہ کشمیر اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قراردادیں متفقہ طور پر منظورکر لیں۔ اجلاس کے دوران وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، بھارت کی ریاستی دہشت گردی، اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ تحقیر آمیز رویئے، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان، مسئلہ فلسطین ،افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو بالخصوص اجاگر کیا۔قرارداد کے متن کے مطابق کشمیر تنازع 7 سے زائد دہائیوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست توہین ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے، بھارتی اقدامات استصواب رائے سمیت کشمیریوں کے دیگر حقوق چھیننا ہے۔ ’بھارتی رویہ، بالا کوٹ سانحہ، ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت کی مذمت کی گئی‘۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کا کردار ایل او سی پر بڑھائے، بھارت تمام تنازعات عالمی قانون، معاہدات کے مطابق طے کرے۔ عالمی برادری سے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ’بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں صورتحال کی نگرانی کرے اور یواین، عالمی برادری پاک بھارت مذاکرات کی جلد بحالی کے لیے کردار ادا کرے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ خصوصی ایلچی کا تقرر کریں۔‘ ’نمائندہ خصوصی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرے، نمائندہ خصوصی کشمیر صورت حال سے یواین سیکریٹری جنرل کو آگاہ کرے۔‘ قرراداد میں انسانی حقوق کمیشن کو کشمیر میں داخلہ نہ دینے کی بھارتی اقدام کی مذمت کی گئی، قرارداد کے متن کے مطابق سیکریٹری جنرل او آئی سی، انسانی حقوق کمیشن رابطہ گروپ معاملے پر بھارت سے بات کرے۔ قرارداد میں او آئی سی سیکریٹری جنرل سے کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ تیار کرنے کی درخواست کی گئی اور کہا گیا کہ رپورٹ وزرا خارجہ کونسل کے آٗئندہ اجلاس میں پیش کی جائے اجلاس کے دوران یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اڑتالیسواں اجلاس پاکستان میں منعقد کرایا جائےگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website