لاہور ; اقتدار کی جنگ میں پی ٹی آئی قیادت کے درمیان اختلافات ایک با ر پھر کھل کر سامےج آ ئے ہیں ۔ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی پنجاب میں عبوری سیٹ اپ چاہتے ہیں ۔ شاہ محمود چاہتے ہیں کہ وہ ضمنی الیکشن میں حصہ لے کر وزارے اعلیٰ سنبھالیں ۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی مرکز میں کسی بھی عہدے کے لیے قائل نہیں ہو سکے ہیں ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے بضد ہیں ۔ واضح رہے کہ عمران خان آج بنی گالہ میں وزرائے اعلیٰ کے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے عمران خان نے آج معمول کی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں ہیں ۔ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنایا جائے گا۔ جبکہ سابق اسپیکر اسمبلی قیصر شہرام خان، علی امین گنڈا پور کو بھی بنی گالہ طلب کی گیا ہے ۔ اسی سلسلہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بڑے حکومتی عہدوں کے لئے امیدواروں کے نام فائنل کر نا شروع کر دیئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 2روزمیں اعلان متوقع ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب اور وزیراعلی خیبرپختون کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا،دوسری طرف بلوچستان میں مخلوط بنانے کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے پی ٹی آئی کے رابطے جاری ہیں جبکہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر سندھ کے لئے عمران اسماعیل فیورٹ امیدوار ہیں جبکہ گورنر پختون خوا کے لئے ارباب شہزادکا نام زیر گردش ہے ۔