اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اوآئی سی اجلاس میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کے بعد واطن واپسی پر مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں اللہ کے گھر کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نائیجر کے شہر نیامے میں اسلامی تعاون تنظیم میں اسلاموفوبیا اورمقبوضہ کشمیروفلسطین جیسے سنگین مسائل پر جراتمندانہ موقف پیش کیا۔وزیر خارجہ نے عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی اور وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں.